خیرپور میں صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

خیرپور میں صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ ...
خیرپور میں صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور (ویب ڈیسک) خیرپور میں صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔

مقامی اخبار جنگ نیوز نے ہسپتال ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک بچے پر تشدد کے نشانات ظاہر ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی ظاہر نہیں ہوئی۔دوسری جانب پولیس نے کہا ہےکہ واقعے میں مزید ایک شخص کو حراست  لیا گیا ہے جس کے بعد تعداد 3 ہو گئی ہے۔

گھر سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے سے متعلق ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والدین نے آج صبح اطلاع دی۔ایس ایس پی نے کہا کہ گھر والوں نے آج صندوق کھولا تو بچوں کی لاشیں ملیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے صندوق میں چھپے، صندوق کا ڈھکن بند ہونے سے تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔