یورپی یونین کے سفیر کی لیبارڈ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

یورپی یونین کے سفیر کی لیبارڈ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامر س رپورٹر) پاکستان میں یورپین یونین کے سفیر لارس گنر وائج مارک نے کہا ہے کہ لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لیبارڈ)معذور افراد کی بحالی کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے جس نے دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دے کر دوسری فلاحی تنظیموں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ لیبارڈ کے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ سفیر نے کہا کہ پاکستان سمیت ایشیاء کے دیگر ترقی پذیر ممالک میں معذور افراد کی بحالی ہنوز ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن لیبارڈ جیسی تنظیموں اندھیرے میں روشنی کی کرن کی مانند کام کررہی ہیں۔ انہوں نے معذور افراد کی بحالی کے سلسلے میں لبارڈ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور لبارڈ کی سرپرستی کرنے پرلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر انتہائی اطمینان بخش ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بھی بخوبی آگاہ ہے۔ لبارڈ کے صدر محمد پرویز ملک نے یورپین یونین کے سفیرکو لبارڈ کی جانب سے معذور افراد کے لیے سرانجام دی جانے والی خدمات کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ زیادہ سے زیادہ معذور افراد کو لیبارڈ کی خدمات سے آگاہ کرنے کے لیے شہر کے مختلف حصّوں میں کیمپس بھی لگائے جارہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -