’میاں صاحب کو تین بار انجائنا کا اٹیک ہوا لیکن مجھے ظالمِ اعظم کے حکم پر ملنے نہیں دیا گیا‘ مریم نوازکا اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویشناک انکشاف

’میاں صاحب کو تین بار انجائنا کا اٹیک ہوا لیکن مجھے ظالمِ اعظم کے حکم پر ملنے ...
’میاں صاحب کو تین بار انجائنا کا اٹیک ہوا لیکن مجھے ظالمِ اعظم کے حکم پر ملنے نہیں دیا گیا‘ مریم نوازکا اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویشناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو تین بار انجائنا کا اٹیک ہوا ہے لیکن مجھے ظالمِ اعظم کے حکم کی وجہ سے ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔
مریم نواز نے بتایا کہ آج میاں صاحب سے ملاقات کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ پچھلے چند دن سے ان کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوا۔ ’ میاں صاحب مجھے تاکید کی کہ ان کے لیے کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے کہا یہ معاملہ اب اللہ اور ان کے درمیان ہے ‘۔
مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو ’ظالم اعظم‘ قرار دیا اور کہا ’ ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے طبیعت کی خرابی کی خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوشش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات ’اوپر‘ سے یعنی ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے، چھوٹے اور کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟‘۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -