غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل 6 میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے منتظر

غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل 6 میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے منتظر
غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل 6 میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامورغیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل سکس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے منتظرہیں، کئی رکاوٹوں کے باوجود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا حصہ بننے والے دنیا کے معروف غیرملکی کرکٹرز متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت میں اکٹھا ہونا شروع ہوگئے ہیں، یہ نامور کھلاڑی لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے ذریعے مداحوں کی دل جیتنے کے منتظرہیں۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے میچز میں اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملے تھے، معیاری کرکٹ مقابلوں کا یہی تسلسل شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں بھی دیکھنے کو ملے گا، دنیائے کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی سپیشلسٹ کی حیثیت سے پہچانے جانے والے متعدد غیرملکی کرکٹرز بھی لیگ کے بقیہ میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل اور آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین عثمان خواجہ اور آل راؤنڈر جیمز فالکنر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں شرکت کررہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل، فیڈل ایڈوارڈز وکٹ کیپر بیٹسمین جانسن چارلس کی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں واپسی ہوئے ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ متعدد رکاوٹوں اور حالیہ چیلنجز کے باوجود ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا منعقد ہونا کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لیے ایک اچھی خبر ہے، یہ بہت مشکل وقت ہے مگر ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ان حالات میں کوئی بھی امور ماضی کی طرح ہموار انداز سے نہیں نمٹائے جاسکتی تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ ایونٹ کے منتظمین اس محدود وقت میں ایونٹ کے انعقاد ممکن بنا رہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -