طاقتوراورکمزور کےلئےالگ الگ قانون ہرگز قابلِ قبول نہیں،تھانوں میں شہریوں سےحسنِ سلوک کانیاماڈل متعارف کرائیں گے:ذوالفقار حمید

طاقتوراورکمزور کےلئےالگ الگ قانون ہرگز قابلِ قبول نہیں،تھانوں میں شہریوں ...
طاقتوراورکمزور کےلئےالگ الگ قانون ہرگز قابلِ قبول نہیں،تھانوں میں شہریوں سےحسنِ سلوک کانیاماڈل متعارف کرائیں گے:ذوالفقار حمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ طاقتور اور کمزور کے لئے الگ الگ قانون ہرگز قابل قبول نہیں،سب کے ساتھ برابری، سٹیزن سروس اور اندرونی احتساب ترجیحات ہیں،شہریوں کے تحفظ اور محکمہ پولیس میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 لاہور پولیس کا چارج سنبھالنے کے بعد تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واضح کیا کہ زمینی حقائق کا اندازہ ہے،پولیس نفری کی کمی دور کریں گے،ایف آئی آرز کے اندراج سے گریز کا کوئی جواز نہیں، مقدمات کی تفتیش کی شرح بھی بہتر بنائیں گے۔

ذوالفقارحمیدنےکہاکہ میرےلئےسب سےکمزورسب سےطاقتورہے،طاقتورکاہاتھ زیادتی سے نہ روکنےوالوں کوجوابدہ ہوناپڑے گا،مقدمات کےاَندراج میں رکاوٹیں دورکرنےکےساتھ ڈیٹیکشن بھی بہتربنانا ضروری ہے،ایمانداری اورمحنت سے کام کرنےوالےپولیس افسرہی میرے لئےقابل احترام ہوں گے،تھانوں میں شہریوں سے حسن سلوک کا نیا ماڈل متعارف کرائیں گے۔
سی سی پی او لاہور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے اپنے پہلے دورے میں یادگار شہدائے پولیس پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی، اس موقع پر نئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، سی ٹی او کیپٹن (ر) ملک لیاقت، ایس ایس پیز ذیشان اصغر، اطہر وحید اور محمد نوید بھی موجود تھے۔سی سی پی او نے یادگار شہدا پر تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔