خود کو ایف بی آر ملازم ظاہر کرکے پولیس لائن میں داخلے کی کوشش پر 2 ملزمان گرفتار، یہ دراصل کون تھے؟

خود کو ایف بی آر ملازم ظاہر کرکے پولیس لائن میں داخلے کی کوشش پر 2 ملزمان ...
خود کو ایف بی آر ملازم ظاہر کرکے پولیس لائن میں داخلے کی کوشش پر 2 ملزمان گرفتار، یہ دراصل کون تھے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے خود کو ایف بی آر کا ملازم ظاہر کرنے والے نوسرباز گرفتار کر لئے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے پولیس لائنز کے گیٹ پرخود کو ایف بی آر کا ملازم ظاہرکیا،پولیس کی پوچھ گچھ پر گیٹ بلاک کرنے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے پولیس لائن کے گیٹ پرشناختی کارڈ طلب کیا گیا تو ملزمان قیصراور بلال پر ڈیوٹی پر ماموراہلکاروں سے الجھ پڑے اور گالم گلوچ کی،ملزمان نے پولیس ملازم کو گریبان سے پکڑ کر وردی پھاڑ دی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ سول لائن پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر نوسرباز ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔