پرویز رشید سے وزارتِ اطلاعات واپس لے لی گئی، متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

پرویز رشید سے وزارتِ اطلاعات واپس لے لی گئی، متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر228مانیٹرنگ ڈیسک228این این آئی228اے این این )وزارت داخلہ کی سرل المیڈا کیس کی تحقیقات کی روشنی میں وزیراطلاعات پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کاقلمدان واپس لے لیاگیاہے اور انہیں ’ نیوز گیٹ ‘کا ذمہ دارقراردیدیاگیا۔ذرائع کے مطابق عسکری حکام کو قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے پر تحفظات تھے جس کا برملا اظہار وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں بھی کیاگیا۔ عسکری حکام کے تحفظات کے بعد حکومتوں نے خبرکی تردید کردی تاہم وزارت داخلہ نے اس کی تحقیقات شروع کردیں جس دوران وزیراطلاعات کی پیشہ وارانہ غفلت کی نشاندہی ہوئی۔وزارت داخلہ کی طرف سے غفلت کی نشاندہی ہونے کے بعد وزیراعظم نے انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے پرویزرشید سے عہدہ واپس لے لیا۔دوسری طرف وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ خبر قومی سلامتی کے منافی تھی ،تحقیقات اہم موڑ پر ہیں ، پرویز رشید ’نیوز گیٹ‘ کے ذمہ دار ہیں ، مزید تفصیلات وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بتائیں گے ،وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان آج پریس کانفرنس کریں گے،چودھری نثارپرویزرشید کے ہٹائے جانے سے متعلق سرکاری موقف دینگے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے بعد اب متنازعہ خبر کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے افسر بھی شامل ہوں گے ۔وزیر اعظم آفس کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قومی اہمیت کے معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر تمام ذمہ داروں کا تعین کریگی ۔

مزید :

صفحہ اول -