فورتھ شیڈول میں شامل تمام ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ

فورتھ شیڈول میں شامل تمام ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے تمام اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس کی روح کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے ۔فورتھ شیڈول میں شامل ملزمان کا گھیرا تنگ کرنے کے لئے تھانوں میں پولیس نے ایک ایسا سافٹ ویئر مرتب کیا ہے جس میں فورتھ شیڈول میں شامل تمام ملزمان کے نام کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت کے بعد اس سافٹ ویئر کو پنجاب بھر کے تھانوں میں فوری طور پر لاگو کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جس کے بعد لاہور پولیس نے اس کے لئے ضروری اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے شعبہ آئی ٹی سے مستفید ہونے کے لئے کمپیوٹر کے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو شہر کے تمام ایس ایچ اوز اور تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کے اہلکاروں کو اس بارے میں ٹریننگ دے رہے ہیں ۔سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے اس سے قبل بھی آئی ٹی کے حوالے سے کئی تجربات کئے ہیں تھانوں میں ایڈمن افسر بٹھا کر انہیں بھی کمپیوٹر فراہم کئے گئے تھے اسی طرح جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے لئے ایس ایچ او صاحبان کو بھی کمپیوٹر فراہم کئے گئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -