مہدی حسن ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں دو بار اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے
میرپور(اے پی پی) مہدی حسن میراز ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں دو بار اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے، مہدی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا، مہدی نے اس سے قبل کیریئر کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں بھی 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ مہدی حسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں دو بار پانچ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آف سپنر بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز سونی رامدہن کے پاس تھا۔