شمع ملک کا مقبول ترین برانڈ ‘ انعامی سکیم تاجروں کیلئے تحفہ ہے ‘ احسن رشید

شمع ملک کا مقبول ترین برانڈ ‘ انعامی سکیم تاجروں کیلئے تحفہ ہے ‘ احسن رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( پ ر) سی ای او حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ ہمارے برانڈ کی مقبولیت کی وجہ ہمارا بہترین معیار ہے۔ ہمارا معیار اورکوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ جس کے باعث شمع کا برانڈ ملک کا مقبول ترین برانڈ بن چکاہے۔ ہماری انعامی سکیم تاجروں کے لئے تحفہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمع بناسپتی کی انعامی سکیم انعامات کی برسات شمع کے ساتھ انعامی سیل میلہ کی تقریب (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحفہ دینا سنت نبوی ﷺہے اس سے محبت بڑھتی ہے ۔ تاجروں کو ان کی محنت کا صلہ ضرور ملنا چاہیے۔ یہ انعامی سکیم تحفے کی مانند ہے۔ اور ہم تحائف کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اس سکیم میں دوران تقریب ہی قرعہ اندازی کی گئی ہے اور ہم نے شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔ اس موقع پر شیخ احسن رشید نے اعلان کیا کہ جن تاجروں کو قرعہ اندازی میں انعام نہیں ملا ان تمام تاجروں کو کمپنی کی طرف سے ان کی دوکان پر تحائف ضرور دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز عمران سعید ،چیف منیجر سیلز شیخ مجیب الرحمن ، ڈویژنل سیلز منیجر مظفر جمیل مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی ، سیلز آفیسر و دیگر منتظمین بھی موجود تھے۔ تقریب میں 2ہزار سے زائد تاجر شریک تھے جبکہ 14کیٹگریز کی قرعہ اندازی کی گئی اور انعامات گرینڈ پرائز مہران کار، بمپر پرائز 5عدد عمرے کی ٹکٹ ، سلو ر پرائز 5عدد موٹر سائیکل CD-70کے علاوہ سینکڑوں لوگوں میں ایل ای ڈی ، واشنگ مشین ، موبائل سیٹ ، ڈیپ فریزر ، اوون سیٹ ، جوسر مشین، استری، فوڈ فیکٹری، واٹر سیٹ، واٹر کولر ، ہاٹ پاٹ پنکھا وغیرہ تقسیم کیے گئے۔ سلور پرائز 5عدد موٹر سائیکل ،بمپر پرائز 5عدد عمرے کی ٹکٹ جیتنے والے خوش نصیبوں اور گرینڈ پرائز مہران کار جیتنے والے خوش نصیب الرحیم کریانہ نالہ ولی محمد سے محمو دایز کو سی ای او حفیظ گھی اینڈ ملز شیخ احسن رشید نے انعامات دیئے۔
شمع بناسپتی