سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر انٹربینک قیمت 2روپے بڑھ کر 135تک جا پہنچی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر انٹربینک قیمت 2روپے بڑھ کر 135تک جا پہنچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر ،آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا، امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کیساتھ انٹربینک قیمت 135، اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 131 اور فروخت 133 روپے رہی ۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس897پوائنٹس کے اضافے سے 41543پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب39ارب3کروڑ6لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔گزشتہ روز15ارب روپے مالیت 46کروڑ10لاکھ 69ہزار شیئرز کا لین دین ہوا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں9کروڑ27لاکھ20ہزار زائد ہے۔ مجموعی طور پر410کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے274کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،121میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزید :

صفحہ اول -