بائیکو پٹرولیم کا751 ملین  روپے کے مجموعی منافع کا اعلان

  بائیکو پٹرولیم کا751 ملین  روپے کے مجموعی منافع کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان کی سب سے بڑی مربوط آئل ریفائنری بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بائیکو) نے 30 ستمبر، 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی خالص آمدن 34.4 بلین جبکہ مجموعی منافع 751 ملین روپے رہا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کیلئے خالص آمدن 33.4 بلین اور مجموعی منافع 1.7 بلین روپے تھا۔ بائیکو کا بعداز ٹیکس خسارہ 673 ملین روپے یا 0.13 روپے فی حصص رہا جبکہ گزشتہ سال بعداز ٹیکس منافع 453 ملین روپے یا 0.09 فی حصص تھا۔   بائیکو کو پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ دیکھنے کو ملا جو موٹر سپرٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے زیادہ منافع کا سبب بنا۔ تاہم پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 8.5فیصد کمی سے ایکس چینج نقصانات کا سامنا کرناپڑا جبکہ مون سون کی وجہ سے شدیدموسمی حالات کے باعث ریفائنریز کی تھروپٹ میں کمی واقع ہوئی۔ دوسری طرف حکومت نے کروڈ آئل پر 17فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جبکہ ریفائنڈ مصنوعات  ایم ایس پر 6فیصد او ر ایچ ایس ڈی پر 10 فیصدسیلز ٹیکس میں کمی کی۔ سیلز ٹیکس میں بے ضطبگی کے باعث کمپنی کا کیش فلو دباؤ کا شکار ہوا۔