پاکستان کے اہم ترین شہر میں دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کے بعد دھماکہ کردیا

پاکستان کے اہم ترین شہر میں دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کے بعد دھماکہ کردیا
پاکستان کے اہم ترین شہر میں دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کے بعد دھماکہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لورا لائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لورا لائی میں محکمہ زراعت کے دفتر کے پاس ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق لورالائی میں پولیس کے ایگل سکواڈ نے کوئٹہ روڈ پر محکمہ زراعت کے آفس کے پاس ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی دوران تین دہشتگردوں نے ان پر حملہ کردیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے زخمیوں کو لورالائی ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک موٹر سائیکل کا پیچھا کرنے پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار شہیدا ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور تین تھے جن میں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کو پکڑنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔