وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔