پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں لاش برآمدگی کا معاملہ، طالب علم نے محبت میں ناکامی پر خود کشی کی: ایکسپریس ٹریبیون

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں لاش برآمدگی کا معاملہ، طالب علم نے محبت میں ناکامی ...
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں لاش برآمدگی کا معاملہ، طالب علم نے محبت میں ناکامی پر خود کشی کی: ایکسپریس ٹریبیون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی اولڈکیمپس کے ہاسٹل سے ملنے والی لاش منظور جمشید کمبوہ نامی طالب علم کی تھی جس نے اپنی کلاس فیلو سے مبینہ طور پر محبت میں ناکامی کے بعد خود کشی کی۔مذکورہ طالب علم اورینٹل کالج میں ایم اے پارٹ ٹو کا طالب تھا اور غیر قانونی طور پر شاہد نامی طالب علم کے کمرے میں مقیم تھا۔

بے نظیر بھٹوکے بچوں نے عدالتی فیصلہ مسترد کردیا
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس سے گذشتہ روز ملنے والی لاش جمشید کمبوہ نامی نوجوان کی تھی اور اس نے اپنی ہی کلاس فیلو کے ساتھ محبت میں ناکامی کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ طالب علم غیر قانونی طور پر ہاسٹل میں مقیم تھا اور موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود اکثر سٹوڈنٹس آبائی گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ چند طلبہ ہاسٹل میں موجود ہیں۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد طالب علم کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

مزید :

لاہور -