سرگودھا کی 38بڑی ہاﺅسنگ سکیموں کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا

 سرگودھا کی 38بڑی ہاﺅسنگ سکیموں کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا
 سرگودھا کی 38بڑی ہاﺅسنگ سکیموں کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا کی 38بڑی ہاﺅسنگ سکیموں کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق غیرقانونی قرار دی گئی ہاﺅسنگ سکیموں میں روز ویلی، آئیڈیل گارڈن، الفجر ہومز، بسم اللہ ہومز، آرائیں کالونی اور عبداللہ سٹی نمایاں ہیں۔
دیگر ہاﺅسنگ سکیموں میں خیابان نوید، پیراگون ویلی، ڈریم لینڈ، رضا گارڈن، غوث گارڈن، قرطبہ ٹاﺅن فیز الیون، رائل آرچرڈ، شاہین انکلیو، شادمان سٹی، گرین ہومز اور شالیمار سمارٹ سٹی وغیرہ شامل ہیں۔
ڈویژنل کمشنر محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی قرار دی گئی ہاﺅسنگ سکیموں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے بعد اب ان سکیموں میں پلاٹ فروخت کیے جا سکتے ہیں اور نہ ان کا انتقال ہو سکتا ہے۔اس پابندی پر عملدرآمد کے لیے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔