دنیا نہ بھول پائے گی اب تیرا فسانہ۔۔۔
( ارشد ندیم کی نذر )
تقدیر تیری کھل گئی دیکھےگا زمانہ
دنیا نہ بھول پائے گی اب تیرا فسانہ
سب کی نگاہیں تیری ہی جانب لگی رہیں
بدلا نہیں دنیا میں یہ دستور پرانا
ارشد ندیم ! بھالا جو پھینکا لگا کے زور
نادِ علیؑ کا ورد حسن کا تھا ترانہ
کلام :حسن عسکری کاظمی