وزیر اعلیٰ  مریم نواز کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اہم ملاقات 

وزیر اعلیٰ  مریم نواز کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اہم ملاقات 
وزیر اعلیٰ  مریم نواز کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اہم ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی- سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائد محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ مریم نواز کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجراء پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے عوام دوست پروگرام کی منظوری دے کر تاریخ ساز اقدام کیا۔ عوام کا پیسہ ماضی کی روایات کے برعکس اب عوام کو ریلیف پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاکہ بجلی بلوں میں فی یونٹ 14روپے کا ریلیف عوام کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی- سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بجلی بل پر 46ارب روپے کے ریلیف دینے کو تاریخ ساز اقدام قرار دیا-

 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اس موقع پر  موجود تھیں -