بٹ خیلہ‘ فٹ پاتھ پر گزرنیوالا معذور شخص پراسرار طورپر جاں بحق

بٹ خیلہ‘ فٹ پاتھ پر گزرنیوالا معذور شخص پراسرار طورپر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)بٹ خیلہ بازار میں عرصہ دراز سے گھومنے پھرنے اور رات فٹ پاتھ پر گزانے والا ایک ہاتھ سے معذورپر اسرار شخص جاں بحق ہو گیا صحافیوں اور دیگر افراد کے با ر بار پوچھنے کے باوجود اپنا آتاپتا نہ بتانے والے اس شخص کی شناخت بلا آخر موت کے بعد ہو گئی عبداللہ ولد عمر نامی اس شخص کی میت کو الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیزاسٹر منیجر شرافت خان نے ساتھیوں کے ہمراہ ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں بر دوشخیلہ ضلع سوات پہنچا یا ۔