حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ  دے رہی ہے‘ خرم سہیل لغاری 

حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ  دے رہی ہے‘ خرم سہیل لغاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی  (نمائندہ پاکستان) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے خوراک سردار خرم سہیل خان لغاری نے ڈپٹی ایجوکیش آفس کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات ڈپٹی ایجوکیش آفیسر نعیم اکبرخان لغاری کو تحصیل جتوئی کا چارج سنبھال پر مبارک باد دی اور بہترین کا ر کردگی پر انکی تعریف کی انہوں نے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)


 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم پر بھرپور توجہ دی رہی ہے اور وزیر تعلیم نے سولہ مہینوں میں سولہ فصیلے ایسے کیے ہیں جس سے محکمہ تعلیم میں اساتدہ کو عزت بخشی اور تعلیم جسیے پاکیزہ محمکہ سے رشوت اور سفارش جسیی لعنتوں کا خاتمہ کردیا ہے کیونکہ اس پہلے استاد کو اپنے جائز کام کرانے کیلئے بھی رشوت اور سفارش کا سہارا لینا پڑتا تھا اور دردرکی ٹھوکریں الگ سے کھانا پڑتی تھیں اب استاد کے چھٹی سے لیکر تبادلے تک کے تمام کام آن لائن ہو گئے ہیں اب وہ گھر بیھٹے چھٹی اور گھر بیھٹے تبادلہ کے آرڈر مل جاتے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جومعاشرہ اپنے استاد کے مقام و مرتبہ کا خیال کرتا ہے اور اس کی عزت و تکر یم کرتا ہے وہی معاشرہ میں ترقی کی منازل طے کرتا ہے اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیش آفیسر نعیم اکبر خان لغاری نے کہا کہ حکومت کے ویڑن کو مدنظر رکھ کر کام کررہے ہیں اساتدہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی عزت وتکر ہم سب پر واجب ہے آج ہم جس مقام پر انہی اساتدہ کی ہی وجہ سے ہیں اس موقع پر محکمہ تعلیم کا علمہ  بھی موجود تھے۔
خرم لغاری