اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 2 کان کن جاں بحق 

اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 2 کان کن جاں بحق 
اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 2 کان کن جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنگو اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہو اجس میں 2 کان کن جاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق حادثے میں 2  کان کن جاں بحق ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا ، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کر کے کان کنوں کی لاشیں نکال لیں . ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سعید ولی کے نام سے ہوئی ہے  جو کان کا مالک ہے ، سعید ولی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونےو الے کان کنوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے جبکہ دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ۔