گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی
کشمور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی ،فنی خرابی سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی فراہمی معطل ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کاکہنا ہے کہ 500کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہوا تھا،دھماکے بعد آگ لگنے سے 500کے وی کی 3لائن ٹرپ کر گئیں،تاہم آگ پر فوری قابو پا لیاگیاہے،
گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی شدید دھند کے باعث پیش آئی،فنی خرابی سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی فراہمی معطل ہوئی،بجلی بحال کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں،گڈو پلانٹ کے 500کے وی گریڈ سٹیشن میں مرمتی کام جاری ہے۔