اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی  

اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی  
اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ضلع کرم(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔