خاتون نے نشے کیلئے بلیک وڈو مکڑی کا زہر انجیکٹ کرلیا، اس کے بعد کیا حالت ہوئی؟ جان کر کوئی بھی کانپ جائے

خاتون نے نشے کیلئے بلیک وڈو مکڑی کا زہر انجیکٹ کرلیا، اس کے بعد کیا حالت ...
خاتون نے نشے کیلئے بلیک وڈو مکڑی کا زہر انجیکٹ کرلیا، اس کے بعد کیا حالت ہوئی؟ جان کر کوئی بھی کانپ جائے
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک 37 سالہ خاتون نے بلیک وڈو  مکڑی کو پیس کر اس کا زہر جسم میں داخل کر لیا تاکہ دیکھ سکے کہ آیا اس سے نشہ کیا جا سکتا ہے۔  اس تجربے کے نتیجے میں اسے شدید طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہو گئی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق خاتون کو ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں پہنچایا گیا جہاں اس نے کمر، پیٹ اور رانوں میں شدید درد کی شکایت کی۔ اس کے علاوہ اسے سر درد، بےچینی، تیز دل کی دھڑکن، سانس لینے میں دشواری اور بخار کا سامنا بھی تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون نے مکڑی کو پیس کر اس کا زہر کشید شدہ پانی میں ملایا اور اسے براہ راست اپنی رگ میں انجیکٹ کر لیا۔ ایک گھنٹے بعد ہی اس کے جسم میں خطرناک ردعمل ظاہر ہونے لگا اور کچھ گھنٹوں بعد اس کی سانسیں اتنی زیادہ متاثر ہوئیں کہ اسے انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں منتقل کرنا پڑا۔ ابتدائی طور پر، ڈاکٹرز نے اس کے پٹھوں کے درد کو کم کرنے کے لیے  ڈرپ دی لیکن اس سے کوئی خاص افاقہ نہ ہوا۔ بعد ازاں اسے درد کم کرنے کے لیے مورفین دی گئی۔

سانس کی دشواریوں کو کم کرنے کے لیے تین مختلف ادویات استعمال کی گئیں جو عام طور پر دمہ کے مریضوں کے لیے دی جاتی ہیں لیکن ان کا بھی کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ آخرکار ڈاکٹروں نے اس کا علاج سٹیرائیڈ دواؤں سے شروع کیا لیکن اگلے دن تک اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور اسے نیبولائزر کی ضرورت پڑی۔

ماہرین کے مطابق عام طور پر کالی بیوہ مکڑی کے کاٹنے سے بہت کم مقدار میں زہر جسم میں داخل ہوتا ہے لیکن چونکہ خاتون نے پوری مکڑی کو پیس کر انجیکٹ کیا، اس لیے زہر کی مقدار زیادہ ہو گئی جس نے اس کی سانس کی نالی کو متاثر کیا۔ ڈاکٹروں نے شبہ ظاہر کیا کہ خاتون کے سانس لینے میں شدید دشواری اس کے دمے اور مکڑی کے زہر میں موجود ایک خاص پروٹین کی وجہ سے ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -