ثام قیوری نے فارمرز کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ثام قیوری نے فارمرز کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) ثام قیوری نے فارمرز کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔انہوں نے فائنل میں ریکارڈز برانکز کو شکست دیکر گذشتہ چار سالوں میں تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ امریکہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں میزبان ثام قیوری نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈز برائلز کو سڑیٹ سیٹس میں 6-0اور 6-2سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ثام قیوری نے گذشتہ چار سالوں میں تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں کامیابی کے بعد ثام قیوری نے کہا کہ وہ اپنی فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے ۔