لاہور کے 28 سالہ نوجوان سے بیوی کی ناراضگی برداشت نہ ہوئی تو نہایت بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور کے 28 سالہ نوجوان سے بیوی کی ناراضگی برداشت نہ ہوئی تو نہایت بڑا قدم ...
لاہور کے 28 سالہ نوجوان سے بیوی کی ناراضگی برداشت نہ ہوئی تو نہایت بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر))کوٹ لکھپت کے علاقے میں 28 سالہ شخص نے بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے رہائشی 28 سالہ صداقت کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی پولیس کے مطابق متوفی کی بیوی کچھ عرصہ قبل روٹھ کر میکے چلی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ پریشان رہتا تھا گزشتہ روز اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔