ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج، یہ سب کرنا ہے تو مارشل لاء لگا دیں: شبلی فراز
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر شرمناک مقدمات بنائے گئے، پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مسلم لیگ( ن) نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔
شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آلہ کار بنا ہوا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو مذاق نہ بنائیں، یہ 2 سیاسی جماعتیں استعمال ہورہی ہیں، ان 2سیاسی جماعتوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے ملکی سا لمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کروانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اگر یہ سب کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو بند کرکے مارشل لاء لگا دیں۔