پاکستان میں ہونیوالے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان میں ہونیوالے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم کا ...
پاکستان میں ہونیوالے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹ ایسوسی اٖیشن آف دی بلائنڈ انڈیا نے رواں ماہ پاکستان میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔بی 1 کیٹیگری میں اجے کمار ریڈی، دیبراج بہیرا، نریش بھائی بلو بھائی،نیلیش یادیو، سنجے کمار شاہ، پروین کمار شرما شامل ہیں۔ 

جیو نیوز کے مطابق بی 2 کیٹیگری میں وینکٹیشورا راؤ ڈنا، پنکج بھوئے، لوکیشا، رمبیر سنگھ اور عرفان دیوان جبکہ بی 3 کیٹیگری میں درگا راؤ ٹومپاکی، سنیل رمیش، سکھرام ماجھی، روی امیتی، دینیش بھائی چامایاڈ بھائی رتوا اور دھنگار گوپو شامل ہیں۔کرکٹ ایسوسی اٖیشن آف دی بلائنڈ انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر مہانتیش  نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہمیشہ کانٹے دار مقابلے ہوتے ہیں۔ بصارت سے محروم کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم تین مرتبہ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے اور ہم اپنی فتوحات کے سلسلے کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم اور چوتھی جیت کے لیے تیار ہیں۔

مزید :

کھیل -