جہلم کے مزدور کو 18لاکھ روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا گیا

سورس: File Photo
جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے ضلع جہلم کے ایک مزدور کو 18لاکھ روپے بل بھیج دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس مزدور کا تعلق ضلع جہلم کے قصبے دینہ لدھڑ سے ہے۔ اسے گزشتہ ماہ 56ہزار روپے بل آیا تھا جو اس نے قرض لے کر ادا کیا اور اس ماہ 18لاکھ روپے بل بھیج دیا گیا۔
واپڈا کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ’’ہم متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے بل پر نظرثانی کی جائے گی اور ریکارڈ شدہ یونٹس کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کے مطابق اسے نیا بل بھیجا جائے گا۔ ‘‘واضح رہے کہ قبل ازیں ہرنیا کی ایک 65سالہ مریض خاتون کو ہزاروں روپے بل آ گیا تھا اور اس نے اپنے علاج کے لیے رکھی رقم بل کی ادائیگی میں خرچ کرنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔