نامعلوم افراد پی ٹی آئی ایم این اے کو اینٹی کرپشن ٹیم کے قبضے سے لے گئے
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)مبینہ طور پر نامعلوم افراد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امتیاز چودھری کو اینٹی کرپشن ٹیم کی حراست سے لے کر فرار ہوگئے۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ امتیاز چودھری کو اینٹی کرپشن ٹیم منڈی بہاءالدین لے کر جارہی تھی، شادیوال روڈ پر کار سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور امتیاز چودھری کو اتار کر لے گئے۔
اینٹی کرپشن نے امتیاز چودھری کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے رکھا تھا، ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس کی وصولی کے الزام پر امتیاز چودھری کو 25 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔