اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈ منسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاؤن عبداﷲ نیئر کا شادمان اتوار بازار کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈ منسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاؤن عبداﷲ نیئر کا شادمان اتوار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار)اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈ منسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاؤن عبداﷲ نےئر شیخ نے اے ٹی او آر شہزاد قریشی ،اے ٹی او فنانس ظفر زیدی،طارق محمو د و دیگر عملہ کے ہمراہ لیک روڈ فروٹ سٹر یٹ اور شادمان اتوار بازار کا دورہ کیا اور خر یداری کر نے آنے والے شہر یوں سے گفتگو کر تے ہوئے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے دی گئی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اس مو قع پر شہر یوں نے چند شکایات کیں جس پر فوری طور پر کارروائی کر تے ہوئے شادمان سہولت بازار کے دکانداروں کو جرمانے کئے جس پر شہر یوں نے انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈ منسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاؤن عبداﷲ نےئر شیخ نے داتا گنج بخش ٹاون کے عملہ کو اپنی حدود میں قائم کیمیکل ڈیلز کے گودام اور جن فیکٹر یوں میں ان کا استعمال ہو رہا ہے کا ریکارڈ چیک کر نے کی ہدایات کے ساتھ احتیاتی تدابیر سمیت خلاف وزری کر نے والوں کے خلاف کر یک ڈاؤن کر نے کے احکامات جاری کئے اس مو قع پر عبداﷲ نےئر شیخ کا کہنا تھا کہ کیمیکلز کا استعمال غلط انداز سے کر نے کے باعث اس طرح کے نا خوشگوار واقعات رونما ہو تے ہیں جسکے لئے فوری طور پر داتا گنج بخش ٹاؤن عملہ خلاف ورزی کر نے والی فیکٹریوں کو باقاعدگی کے ساتھ چیک کرینگے تاکہ عوام کو کسی بڑ ے حادثے سے بچایا جا سکے۔