عامر کیبلز ٹی20کپ،آفتاب قرشی کی لاہور گرینز کو 7 وکٹوں سے شکست

عامر کیبلز ٹی20کپ،آفتاب قرشی کی لاہور گرینز کو 7 وکٹوں سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)عامر کیبلز کے زیر اہتمام 7 ویں عامر کیبلز T-20 کلر کٹ ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ہیں۔ آفتاب قرشی نے لاہور گرینز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ محمد عمران نے 33، محمد نوید 25 اور محمد وحید نے 24 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی کی جانب سے عبدالعقیل نے 2/20، ریاض مسیح 2/23 اور جاوید ملک نے 1/17 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں آفتاب قرشی نے 17.1 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ جاوید ملک نے 51، مسرور حسین 41 اور علی رضا نے 32 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ میچ کے اختتام پر سی ای او عامر کیبلز اینڈ چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ نے جاوید ملک کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔