ترک ایئر لائن نے فلمی صنعت میں قدم رکھ لیا ، ہدایتکار جاوید شیخ کیساتھ مشترکہ فلم سازی کا معاہدہ طے پا گیا

ترک ایئر لائن نے فلمی صنعت میں قدم رکھ لیا ، ہدایتکار جاوید شیخ کیساتھ مشترکہ ...
ترک ایئر لائن نے فلمی صنعت میں قدم رکھ لیا ، ہدایتکار جاوید شیخ کیساتھ مشترکہ فلم سازی کا معاہدہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک ایئر لائن نے پاکستانی ہدایتکار جاوید شیخ کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کا معاہدہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاوید شیخ کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ترکش ائیر لائن کے جنرل منیجر فاتح انکان تعمیر، سیلزمنیجر آغا احمد حسین، آزاد فلمز کے خضر حیات رضوی، خالد بٹ اورجاوید شیخ نے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے۔

جنوبی سوڈان میں پاکستانی انجینئر سمیت 3مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا

اس موقع پر جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ پک ترک پہلی فلم ”وجود“ ہوگی، فلم ترکی میں بنائی جارہی ہے جس میں 3 گانے اور 45 سین عکسبند کریں گے۔
 فاتح اتکان نے کہاکہ ترکی ائیرلائن پہلی بار پاکستانی فلمی صنعت کے ساتھ معاہدہ کررہی ہے، ماضی میں ہالی ووڈ کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست ملک ہے اور اسکے ساتھ اپنی محبتوں کا سلسلہ مزید آگے لیجانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

مزید :

تفریح -