خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ کو پاکستانی ایجنٹ کہنے والا بھارتی نژاد تاجر مشکل میں پھنس گیا

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ کو پاکستانی ایجنٹ کہنے والا بھارتی نژاد ...
خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ کو پاکستانی ایجنٹ کہنے والا بھارتی نژاد تاجر مشکل میں پھنس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ کو پاکستانی ایجنٹ کہنے پر معروف بھارتی نژاد تاجر رمی رینجر مشکل میں پھنس گیا۔

جیو نیوز کے مطابق گرپتونت سنگھ نے لندن کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ رمی رینجر نے ان پر پاکستانی ایجنٹ ہونے اور بھارتی مخالف قوتوں سے پیسے لینے کا الزام لگایا ہے ، رمی رینجر یا تو اپنے الزامات کو ثابت کریں یا پھر عوامی سطح پر معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ رمی رینجر نے کہا تھا کہ  گرپتونت سنگھ پاکستانی ایجنٹ ہیں اور بھارت مخالف قوتوں سے مالی امداد بھی لیتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ  گرپتونت سنگھ اگر بھارت جائیں گے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا اور سکھ برادری خود انہیں پکڑ کر بھارتی حکومت کے حوالے کرے گی۔ 

اس قبل رمی رینجر پاکستان کے خلاف متنازعہ بیان دینے پر بھی معافی مانگ چکی ہے۔