بھارتی بورڈ آئی سی سی میں اسپانسرز کی وجہ سے سپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے،عمران خان بھی بول پڑے

بھارتی بورڈ آئی سی سی میں اسپانسرز کی وجہ سے سپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ...
بھارتی بورڈ آئی سی سی میں اسپانسرز کی وجہ سے سپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے،عمران خان بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاکہنا ہے کہ بھارت کرکٹ میں متکبرانہ رویہ اختیار کرتا ہے، بھارتی بورڈ آئی سی سی میں اسپانسرز کی وجہ سے سپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت فیصلہ کرتا ہےکہ کس کو کھیلنا چاہیےکس کو نہیں کھیلنا چاہیے، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کا حصہ نہیں، میرے لیے حیران کن ہےکہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے جو تکبر کی نشاندہی کرتا ہے۔

 اگر بھارت پاکستان کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تو پاکستان کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس خود اپنی کوالٹی لیگ ہے۔ 

مزید :

قومی -کھیل -