غازی علم الدین شہیدؒ کے 87 ویں سالانہ عرس مبارک

غازی علم الدین شہیدؒ کے 87 ویں سالانہ عرس مبارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی میلاد کمیٹی جامعہ حزب الاحناف کے زیر اہتمام شہید ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غازی علم الدین شہیدؒ کے 87 ویں سالانہ عرس مبارک کو ملک بھر میں یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طورپر منایا گیا۔ نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کی گئی۔ مرکزی اجتماع ان کے مزار قبرستان میانی صاحب لاہور میں ہوا۔ جس میں پیر سید مختار اشرف رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، صاحبزادہ سید ندیم اشرف ودیگر نے شرکت کی ۔



حکیم سہیل واحد خان، میاں شاہد فاروق، مفتی محمد امین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غازی علم الدین شہیدؒ کا عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ غازی علم الدین شہیدؒ نے عظیم قربانی دے کر حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو روشن رکھا۔ انہوں نے کہا کہ غازی علم الدین شہیدؒ نے گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جہنم رسید کرکے دنیا بھر کے گستاخانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ پیغام دیا کہ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ علماء نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں 295-C کے قانون کو ختم کرواکر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرنے والوں کو کھلی چھٹی دلوانا چاہتی ہیں۔ اگر 295-C کے قانون کو چھیڑا گیا تو تحریک ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑی تحریک چلا کر دشمنانِ اسلام کا محاسبہ کیا جائے گا۔ حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جتنے مجرم جیلوں میں قید ہیں انہیں پھانسی دی جائے۔ تحفظ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا باب تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔