تیسرا میپل لیف سیمنٹ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

تیسرا میپل لیف سیمنٹ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) تیسرا میپل لیف سیمنٹ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016ء آج سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ایونٹس کھیلے جائیں گے چھ مختلف ایج گروپس میں مقابلے ہوں گے جن میں 35 پلس، 45 پلس، 50 پلس ، 55 پلس ، 60 پلس اور 65 پلس شامل ہیں۔ان ایج گروپس میں سنگل اور ڈبلز مبلے ہوں گے۔ سو کے کریب کھلاڑی پاکستان بھر سے شرکت کریں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل 5 نومبر دپہر تین بجے ہوگا۔رشید ملک نے 45 سنگلز، 45 ڈبلز اور 50 ڈبلز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ چیف ریفری اسلام آباد سے وائٹ بیج عارف قریشی ہوں گے ۔سیکرٹری پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ سینئرز ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 100 سے کھلاڑی شریک ہیں۔ جونیئر کے ساتھ ساتھ سینئرز کو بھی پرموٹ کر رہے ہیں۔
میپل لیف سیمنٹ کا شکریہ جنہوں نے اس سال بھی ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔