ریحام خان اور عمران خان کی شادی دراصل کب کی ہوچکی تھی؟ بالآخر ریحام خان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی کے انکشافات اور چہہ مگوئیوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف او رعمران خان کی طرف سے ریحام خان سے شادی کی تردید کی جاتی رہی لیکن اب ریحام خان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا اور ’پی ٹی آئی ‘کا بھانڈا پھوڑدیا، ریحام خان کے مطابق تقریباً دوماہ سے زائد عرصہ تک شادی چھپا کر رکھی گئی ۔
جیونیوز کی رابعہ انعم سے خصوصی گفتگومیں ریحام خان سے سوال کیاگیاکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شادی بہت پہلے ہوئی تھی لیکن بعد میں سامنے لائی گئی ، دراصل شادی کب ہوئی تھی جس پر کپتان کی سابق اہلیہ کاکہناتھاکہ ’31اکتوبر کوشادی کی سالگرہ کے موقع پر ہی عمران خان نے طلاق دی تھی‘۔
شادی کی سالگرہ کے موقع پر تحفہ مانگاتو کپتان نے یہ کام کردیا، ریحام خان کا تفصیلی موقف جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جنوری 2015ءکے اوئل میں ریحام خان اور عمران خان کی شادی کا اعلان کیاگیااوراس وقت بنی گالہ سے ان کی تصاویر بھی جاری کی گئیں لیکن اب ریحام خان نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ دراصل شادی کم ازکم دو ماہ قبل یعنی اکتوبر 2014ءمیں ہوئی تھی جو چھپا کررکھی گئی۔