پنجاب میں دفعہ144کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے شیراز ذکاایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی ہے،تحریک انصاف کسی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچ رہی، دفعہ ایک سو چوالیس نقص امن کے خطرے کے وقت ہی لگائی جاتی ہے، پنجاب حکومت نے آئین کے آرٹیکل 14 ، 15 اور 16 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں حکومت اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔