نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ،4 شہری شہید6 شدید زخمی:آئی ایس پی آر

نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ،4 شہری شہید6 شدید زخمی:آئی ایس پی آر
نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ،4 شہری شہید6 شدید زخمی:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نکیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، 4 شہری شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے 4شہریوں کو شہید کردیا ہے جبکہ 6شہری شدید زخمی ہیں۔پاکستانی افواج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے،موثر جوابی کاروائی میں پاک فوج نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -