وفاقی دارلحکومت کو بند کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،اگر تحریک انصاف نے اسلام آباد کو بند کیا تو اس عمل کا حصہ نہیں ہوں گا :پرویز خٹک

وفاقی دارلحکومت کو بند کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،اگر تحریک انصاف نے اسلام ...
وفاقی دارلحکومت کو بند کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،اگر تحریک انصاف نے اسلام آباد کو بند کیا تو اس عمل کا حصہ نہیں ہوں گا :پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ اگر پی ٹی آئی نے اسلام آباد بند کیا تو وہ اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے ،ابھی تک اسلام آباد کو بند کرنے کافیصلہ نہیں کیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہناتھا کہ وہ اپنے لیڈر سے ملنے کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں اور جب تک لیڈر کہے گا اس وقت تک اسلام آباد میں ہی رکیں گے ،ابھی تک اسلام آباد کو بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی عمران خان نے کوئی ایسی ہدایت کی ہے ،اگر وفاقی دارلحکومت بند کیا تو وہ اس عمل کا حصہ نہیں ہوں گے ۔
پرویز خٹک کا کہناتھا کہ جس رفتار سے ہم آرہے ہیں اور جس طرح ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اس طرح ہم ایک ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ،ہم نے کسی بھی صورت اسلام آباد پہنچنا ہے اگر مجھے گولی بھی مار دی گئی تو بھی پہنچوں گا ۔ان کا کہناتھا کہ میں نے کہا ہے مجھے گولی مار دیں اور میری لاش بھی بنی گالہ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو ہمارے راستے بند کر رہی ہے جبکہ ہم تو نہتے آرہے ہیں اور یہی درخواست کر رہے ہیں کہ ہمارا راستہ کھولو۔
پرویز خٹک کا کہناتھا کہ ہمیں کوئی پاکستان سے الگ نہیں کر سکتاہے ،اپنے صوبے کو پاکستان سے کٹا ہوا نہیں دیکھ سکتا ،میں نے چیلنج کیا تھا کہ اپنے صوبے کا راستہ کھول کر دکھاﺅں گا اور وہ میں نے کھول دیاہے ،اس وقت پنجاب میں ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ خیبرپختون خواہ میں اگر کسی کو احتجاج کرناہے تو کر لے ہم کسی کو نہیں روکیں گے ۔