ڈینگی کی منصوبہ بندی پر قومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے، ظفرمرزا

ڈینگی کی منصوبہ بندی پر قومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے، ظفرمرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی یان پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پرقومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ہیلتھ، جڑواں شہروں کی انتطامیہ اور ہسپتالوں کے سربراہان شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ موثر اقدامات سے ڈینگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پرقومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے آئندہ سال پالیسی کے تحت موثر اقدامات کریں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ انسدادڈینگی کیلئے مشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزاہیں، رسپانس ٹیمیں اسی طرح لگن اورجذبے کیساتھ کام کریں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا