ہمارا لانگ مارچ پرامن اور مقصد حقیقی آزادی ہے، محمود مولوی 

  ہمارا لانگ مارچ پرامن اور مقصد حقیقی آزادی ہے، محمود مولوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی محمود مولو ی نے کہا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ پرامن اور پر اثر ہوگا جس مقصد حقیقی آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی حاصل کرنے کا جو عزم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے کیا تھا، ہم سب مل کر اسے پورا کریں گے۔ سب بچے، بوڑھے،جوان گھروں سے باہر نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمود مولوی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں، عوام کا سمندر اسلام آباد میں داخل ہوگا، تمام پوائنٹس پر مقامی لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنماء محمود مولوی نے کہا کہ ریڈزون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے۔ اداروں نے بھی کہا ہے پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں۔ 4 نومبربروزجمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کے لیے تاریخی استقبال کریں گے۔ہمارا مارچ پر امن ہے اور پر امن رہے گا، انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حقیقی حل صرف اور صرف شاف شفاف انتخابات میں پوشیدہ ہے، حکومت فوری طور پر انتخابات کا اعلان کرے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -