لاہور ہائی کورٹ :فاٹا سینیٹ الیکشن روکنے کا سبب بننے پر وزیراعظم ،صدر کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹس جاری 

لاہور ہائی کورٹ :فاٹا سینیٹ الیکشن روکنے کا سبب بننے پر وزیراعظم ،صدر کے خلاف ...
لاہور ہائی کورٹ :فاٹا سینیٹ الیکشن روکنے کا سبب بننے پر وزیراعظم ،صدر کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے فاٹا کے سینیٹ انتخابات روکنے کا سبب بننے پر وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پروفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کر کے وزیر اعظم اور صدر نے حلف کی خلاف ورزی کی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر فاٹا کے سینٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کا صدراتی آرڈر جاری کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فاٹا کے سینٹ انتخابات روک دیئے اورالیکشن کمیشن نے صدارتی آرڈر کو غیرقانونی اور تضحیک آمیز بھی قرار دیا، آئین کے تحت کسی بھی قسم کے انتخابات کروانا صرف اور صرف الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جا سکتی اور پارلیمنٹ سے موثر قانون سازی کے بغیر الیکشن کمیشن کے کام میںمداخلت نہیں کی جا سکتی تاہم صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدارتی آرڈیننس جاری کیا جو فاٹا کے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا باعث بنا ، صدارتی آرڈر جاری کر کے وزیر اعظم اور صدر نے حلف کی خلاف ورزی کی اور آئین کے آرٹیکل 42اور 91کے ذیلی آرٹیکل 5کو شیڈول 3 کے ساتھ دیکھا جائے تو وزیر اعظم اور صدر نااہل ہو چکے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو فاٹا میں سینٹ کے انتخابات فوری طور پر کرانے کی ہدایت جاری کی جائے اور اسے سینٹ انتخابات میں مداخلت پر وزیر اعظم اور صدر کے خلاف نااہلی کی کارروائی کا حکم دیا جائے ۔
عدالت نے مدعا علیہان سے جواب طلب کیا ہے کہ کس قانون اور آئینی اختیار کے تحت صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا اور فاٹا کے سینیٹ الیکشن روکے گئے ۔اس کیس کی مزید سماعت کے لئے11مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -