پٹرول بحران ،وفاقی حکومت نے چیئر مین اوگرا کو تین ماہ کی جبری رخصت پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

پٹرول بحران ،وفاقی حکومت نے چیئر مین اوگرا کو تین ماہ کی جبری رخصت پر ان کے ...
پٹرول بحران ،وفاقی حکومت نے چیئر مین اوگرا کو تین ماہ کی جبری رخصت پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے چیئرمین اوگرا کو پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دے کر تین مہینے کی جبری رخصت پر بھیج کر ان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوا زشریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے چیئرمین اوگرا سعید احمد کو تین ماہ کی جبری رخصت پر بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ حکومت نے چیئرمین اوگرا کیخلاف ریفرنس فیڈرل پبلک کمیشن میں دائرکیا گیا ریفرنس اوگرا آرڈیننس کے سکیشن 3 کی شق 11 کے تحت دائر کیا گیا۔سعید احمدنے اپریل 2012میں چیئرمین اوگرا کا منصب سنبھالا تھا جس کے بعد انہیں آج تین ماہ کے لیے جبری رخصت پر بھیج دیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین اوگر ا توقیر صادق کو بھی جبری رخصت پر بھیجنے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ پٹرول بحران کی تحقیقات کے لیے بنا ئی گئی تحقیقاتی ٹیم نے بھی رپورٹ میں سعید احمد کو پٹرول بحران کا ذمہ دار ٹھہرایاتھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -