وفاق نے ہمارے صوبے کو اندھیروں کے سوا کچھ نہیں دیا :شوکت یوسفزئی

وفاق نے ہمارے صوبے کو اندھیروں کے سوا کچھ نہیں دیا :شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ صو با ئی حکومت کی جانب سے 356بجلی گھروں کی تعمیر، شانگلہ میں پہلے 20کے وی ہائیڈرو پاور سٹیشن کا افتتاح تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر و مرکزی رہنماء اور رکن صو بائی اسمبلی شو کت علی یسف زئی نے کیا، 2018تک 356چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورا کریں گے ، صو بے کو وفاق کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے، اندھیروں کا خا تمہ کر یں گے ، افتتاحی تقریب سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق صو بائی حکومت کی جانب سے صو بے میں 356پن بجلی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں شانگلہ میں شنگ میں پہلے20کے وی مائیکرو ہا ئیڈرو پاور سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا، منصو بے پر 30لاکھ 48ہزار روپے سے زائد کی لا گت آئی ہے اور اس سے 300سے زائد گھرا نے مستفید ہوں گے،افتتاحی تقریب کے دوران پیڈو کی جانب سے سا بق صو بائی وزیر شو کت علی یوسف زئی کو بریفینگ دی گئی ، ایس آر ایس پی شانگلہ کے انچارج پیر امیر اللہ کے مطابق شانگلہ میں 25مائیکرو ہائیڈروپاور سٹیشن بن رہے ہیں ، جس میں سے دو انقریب مکمل ہو جا ئیں گے، جبکہ ما ئیکرو ہا ئیڈرو پاور سٹیشن کے 19منصو بے زیر تعمیر ہیں، منصو بے کا افتتاح کر تے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شو کت علی یو سف زئی نے کہا کہ وفاق نے ہمارے صو بے کو اندھیرروں کے سوا کچھ نہیں دیا صو بے میں 356پن بجلی گھر بننے سے تاریکیاں ختم ہو جا ئیں گی اور لوگوں کو سستی ترین بجلی میسر ہو گی ،شو کت علی یو سف زئی کا کہنا تھا کہ صو بائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مائیکرو ہائیڈرو پراجیکٹ کو 1000تک بڑھا کر عوامی کو اسان اور سستی بجلی فراہم کریں، اس مو قع پر تحریک انصاف انگلینڈ کے رہنماء وسیم ،حاجی رحیم داد خان، ادریس خان اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔