ایبٹ آباد : ہرو ندی پر قائم رابطہ لفٹ خراب ہونے سے سکول کے 10بچے پھنس گئے

ایبٹ آباد : ہرو ندی پر قائم رابطہ لفٹ خراب ہونے سے سکول کے 10بچے پھنس گئے
ایبٹ آباد : ہرو ندی پر قائم رابطہ لفٹ خراب ہونے سے سکول کے 10بچے پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایبٹ آباد میں د م توڑ کے قریب ندی ہرو پور پر قائم چیئرلفٹ خراب ہو نے سے 10بچے پھنس گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دم توڑ کے قریب ندی پر قائم دیسی ساختہ لفٹ سکول کے بچوں کو دوسرے پار لیکر جا رہی تھی کہ راستہ میں ہی خراب ہو کر رک گئی اور ہوا میں جھولنے لگی جس کے باعث لفٹ میں سوار سکول کے 10بچے پھنس گئے تاہم بعد میں لفٹ کو ٹریکٹر کی مدد سے کھینچ کر بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لفٹ دو گاﺅں کے درمیان لوگوں کو ادھر ادھر لیجانے کیلئے نصب ہے جو دیہاتیوں کو سڑک سے ملاتی ہے تاہم واقعے کے بعد لفٹ کی مرمت جاری ہے ۔

مزید :

ایبٹ آباد -