متحدہ عرب امارات میں مقیم اس نوجوان پاکستانی لڑکی کو پولیس والوں سے بہت ڈر لگتا تھا، پولیس کے سربراہ کو یہ بات پتہ چلی تو اس نے کیا کردیا؟ جان کر آپ بھی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

متحدہ عرب امارات میں مقیم اس نوجوان پاکستانی لڑکی کو پولیس والوں سے بہت ڈر ...
متحدہ عرب امارات میں مقیم اس نوجوان پاکستانی لڑکی کو پولیس والوں سے بہت ڈر لگتا تھا، پولیس کے سربراہ کو یہ بات پتہ چلی تو اس نے کیا کردیا؟ جان کر آپ بھی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عجمان(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں پولیس کا تاثر بہت برا ہے، اتنا برا کہ بڑے تو کیا بچے بھی پولیس سے ڈرتے ہیں۔ شاید یہی وجہ تھی کہ ایک پاکستانی لڑکی پاکستان سے متحدہ عرب امارات چلی گئی لیکن پولیس کا خوف دل سے نہ نکلا۔ اپنی بیٹی کے اس خوف سے پریشان اس کے والد نے عجمان ریڈیو4 کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اس کا ذکر کیا اور بتایا کہ انہیں ایک ماہر نفسیات نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی اگر پولیس کو قریب سے دیکھے اور ان کی زندگی کے مثبت پہلوﺅں سے واقفیت حاصل کرے تو اس کے لئے بہت بہتر ثابت ہو گا۔ حسن اتفاق دیکھئے کہ عجمان پولیس کے سربراہ جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی بھی اس پروگرام کو سن رہے تھے۔ انہوں نے فوری طور پرالحمیدیہ پولیس سٹیشن کے سربراہ لیفٹننٹ کرنل یحیٰی المتروشی کو حکم جاری کیا کہ اس لڑکی کے دل سے پولیس کا خوف ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

عرب ملک کا یہ کیمپ ہزاروں دلہنوں سے بھرا پڑا ہے، ان کے شوہر کہاں گئے؟ حقیقت جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرنل یحیٰی نے اس حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے لڑکی کے والد سے رابطہ کر لیا اور انہیں اپنی بیٹی کے ہمراہ الحمیدیہ پولیس سٹیشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ جب دونوں باپ بیٹی پولیس سٹیشن پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ عجمان پولیس کے سربراہ اور الحمیدیہ پولیس سٹیشن کے سربراہ ان کے استقبال کے لئے خود موجود تھے۔ انہوں نے پاکستانی لڑکی کو پولیس سٹیشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا اور تفصیل سے بتایا کہ کس طرح پولیس عوام کے تحفظ کے لئے دن رات محنت کرتی ہے۔وہ جس بھی شعبے میں گئے وہاں اہلکاروں اورافسران نے ان کا ستقبال کیا اور انہیں تحائف پیش کئے۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اس قابل ستائش کاوش کا واقعی حیران کن اثر ہوا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ چار سال کی عمر سے پولیس کے خوف میں مبتلاءتھی لیکن اس ایک دورے نے ا س کے دل سے پولیس کا خوف ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اب وہ پولیس کے بارے میں بہت مثبت رائے رکھتی ہے اور ان کے متعلق سوچ کر احساس تحفظ ہوتا ہے۔ لڑکی کے والد نے بھی اس خوبصورت کاوش پر عجمان پولیس اور خصوصاً کمانڈر انچیف جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

عرب دنیا -