جے آئی ٹی اراکین نے ایماندار ی سے کام کیا، دنیا مکافات عمل ہے: پرویز مشرف

عرب دنیا

دبئی (طاہرمنیر طاہر سے) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیرمین جنرل(ر)پرویزمشرف نے کہا ہے کہ جے،آئی،ٹی کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہت ایمانداری اورمحنت سے کام کیا۔ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو لوٹنےاور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،میں اپنے دل میں اللہ تعالیٰ سے اکثر یہ گلہ کرتا تھا کہ کیوں یہ جھوٹے لوگ پاکستان پر مسلط ہیں،قوم معاشی اوراخلاقی تباہی کی طرف بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان کی کسی کو پرواہ نہیں عوام غربت اور قرضوں کے بوجھ تلے دبتی جا رہی ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔ دُنیا مکافاتِ عمل ہے وہ جھوٹوں کو دُنیا میں بھی ذلیل اور رسوا کرتا ہے۔ اُمید کرتا ہوں کہ جے۔ائی۔ٹی کی طرح عدالت بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے اور عوام کی امیدوں پر پورا اُترے گی،وہ دبئی میں پارٹی ورکرز سے بات چیت کررہے تھے ۔ 

ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نےکہا پاکستان میں مزید صوبے بننے چاہیے ۔تاکہ انتظامی مسائل حل ہو سکیں اور فیڈریشن مضبوط ہو۔ عمران خان کو چائیے باقی پارٹیز کو ساتھ ملائے اور سب سے پہلے پاکستان کے اصول کو مدِ نظر رکھے۔ آپ نے مزید کہا کے جب میں نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ایک فیل اسٹیٹ تھا۔ پہلے دو سال تو میں سمجھتا تھا کہ پاکستان بھی دنیا کے بہت سے غریب ممالک کی طرح ایک ملک ہے جو آئی۔ایم۔ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں کے بغیرچل نہیں سکتا۔ لیکن میں نے جس شعبے میں تحقیق کی تو پتا چلا کہ ہمارے پاس تو اتنے وسائل ہیں کہ ہم دُینا کو قرضہ دے سکتے ہیں۔ صرف دیانتداراورایماندارقیادت کی ضرورت ہے جو اپنی ذات اور خاندان سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچے۔ میرے دور میں ہم پاکستان کی GDP کو %3.9 سے بڑھا کر % 6 تک لے گئے۔ FDI جو 1999 میں4.87 بیلین امریکی ڈالر تھی بڑھکر 13.1بیلین امریکی ڈالر ہو گئی تھی۔

پرویز مشرف نے مزید کہا کے مجھے میرے والدین نے تربیت میں سکھایا کہ کبھی حرام کے پاس نہیں جانا۔حلال رزق کمانا عین عبادت ہے۔ مجھے اپنی گزاری ہوئی پوری زندگی پر فخر ہے کہ کبھی ایک روپیہ بھی حرام نہیں کمایا۔۔

ُپرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم موڑسے گذر رہا ہے وقت آگیا کے ن لیگ کے ساتھ ساتھ تمام پارٹیز کے کرپٹ لوگو کا احتساب کیا جائے پی۔پی۔پی نے سندھ کو کچھ نہی دیا ملک کا پیسہ نکال کر پوری دُنیا میں جائدادیں بنائی میں۔ ان سب کا احتساب ہونا چائیے اور پاکستان کی عوام کا پیسہ ملک میں واپس آنا چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ان جھوٹے اور کرپٹ سیاست دانوں سے نجات دلائے-