متحدہ عرب امارات کا قطر پر قبضے کا منصوبہ، لیکن اس کام کیلئے فوجی کہاں سے آنے تھے؟ انتہائی خوفناک دعویٰ سامنے آگیا، جان کر ہر پاکستانی پریشان ہوجائے

متحدہ عرب امارات کا قطر پر قبضے کا منصوبہ، لیکن اس کام کیلئے فوجی کہاں سے آنے ...
متحدہ عرب امارات کا قطر پر قبضے کا منصوبہ، لیکن اس کام کیلئے فوجی کہاں سے آنے تھے؟ انتہائی خوفناک دعویٰ سامنے آگیا، جان کر ہر پاکستانی پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر اور اس کے ہمسایہ عرب ممالک کے کشیدہ تعلقات تو کوئی راز کی بات نہیں ہیں لیکن قطر کے سابق نائب وزیراعظم نے یہ کہہ کر دنیا کو حیران کر دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کرائے کی فوج کے ساتھ قطر پر قبضے کا منصوبہ بنایا تھا۔ نیوز ویب سائٹ Alarby.co.uk کے مطابق عبداللہ بن حماد العطیہ نے یہ دعوٰی بدھ کے روز ہسپتانوی اخبار اے بی سی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر، قطر کو دہشتگردوں کا حمایتی قرار دے کر جون سے اس کا بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں۔ ان ممالک نے قطرکے ساتھ زمینی، بحری اور فضائی سرحدیں بند کررکھی ہیں اور اس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔
عبداللہ بن حماد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بلیک واٹر (بدنام زمانہ تنظیم جو کرائے کے فوجی فراہم کرتی ہے) سے تعلق رکھنے والے ایک پرائیویٹ سکیورٹی کنٹریکٹر کی خدمات حاصل کی تھیں تاکہ ہزاروں کرائے کے فوجیوں کو تربیت دے کر قطر پر حملہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مقصد قطری امیر کا تختہ الٹ کر ایک ایسے حکمران کو برسراقتدار لانا تھا جو سعودی بلاک کا تابعدار ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ منصوبہ حالیہ سفارتی کشیدگی سے پہلے تیار کیا گیا تھا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہری جھنڈی نہ دکھائے جانے پر اس پر عمل درآمد نہیں کیاگیا۔

دبئی حکومت میں نوکری کرنے والا یہ پاکستانی ریٹائر ہوا تو پوری دبئی حکومت اس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے لگی، یہ دراصل کون ہے؟ جان کر پاکستانی بھی کھڑے ہوکر سلیوٹ کریں گے
ایک خفیہ سرکاری ذریعے کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ کولمبیا اور جنوبی امریکہ سے تعلق رکھنے والے کرائے کے فوجیوں کو اماراتی فوجی اڈے لواہ میں تربیت دی گئی اور یہ تربیت امریکی سکیورٹی سروس کمپنی Academi نے دی، جو کہ اس سے پہلے بلیک واٹر کے نام سے جانی جاتی تھی۔ خفیہ ذریعے کا کہنا تھا ”ہمارے اندازے کے مطابق بلیک واٹر نے 15 ہزار افراد کو تربیت دی ، جن میں سے بیشتر کولمبیا اور جنوبی امریکہ سے تعلق رکھتے تھے۔“

مزید :

عرب دنیا -